پاکستانتازہ ترین

14 اپریل تک لاک ڈاؤن ختم کرنے کے امکانات کم ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد(پاک نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان پر عدم اعتماد دیوانے کا خواب ہے، چینی ایکسپورٹ ہوئی ہے یا نہیں، اصل حقائق 25 اپریل کو فرانزک رپورٹ میں منظرعام پر آئیں گے، 14 اپریل تک لاک ڈاؤن ختم کرنے کے امکانات کم ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اہم رہنما ہیں اور رہیں گے، میں نہیں سمجھتا جہانگیر ترین اور عمران خان میں فاصلے بڑھ جائیں گے، عمران خان نے کسی کو نہیں نکالا، عہدوں کی تبدیلی ہوئی ہے، 25 اپریل کو رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوگا کون ملوث تھا، جہانگیر ترین کومشورہ ہے وہ پی ٹی آئی سے وابستہ رہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا وزیراعظم نے اجازت دی تو 20 ٹرینیں چلاسکتے ہیں، مغلپورہ ورکشاپ سے کورونا کا کیس سامنے آیا ہے، ورکشاپ لاہور میں 10 ہزار مزدور کام کرتے ہیں جسے 12 اپریل تک بند کر دیا ہے، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، 50 سال سے زائد عمر کے مزدور درخواست دے کر چھٹی پر جاسکتے ہیں، مزدوروں نے کوچز کو ٹھیک کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker