پاکستانتازہ ترین

کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی اجازت

اسلام آباد(پاک نیوز) ڈریپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایک اور احسن اقدام کرتے ہوئے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ڈریپ نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی اجازت دے دی ہے ساتھ ہی کورونا کے لئے پلازما تھراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق ڈریپ نے پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت بھی دی ہے،کیونکہ پی ای سی کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کو استعمال کرنے سے پہلے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق کورونا کی روک تھام کے لئے پچاس سے زائد کمپنیز کو تین ماہ کے لئے سینیٹائزر بنانے کی اجازت بھی دی گئی ہے،لائسنس یافتہ کمپنیاں ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق معیاری سینیٹائزر تیارکریں گی۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:چوہدری شوکت منیرکی کوئٹہ اور سوات میں ہونیوالےدھماکوں کی مذمت

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker