پاکستانتازہ ترین

مستحقین کو امدادی رقوم کی ادائیگی، ملک بھر میں 17 ہزار پوائنٹس بنا دیے گئے

اسلام آباد(پاک نیوز) لاک ڈاؤن کے باعث پریشان حال عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم نے عمران خان نے فی کس مستحق خاندان کو 12 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے جس کیلئے ملک بھر میں 17 ہزار پوائنٹس مختص کر دیئے گئے ہیں۔اس بارے میں وزیراعظم عمران خان نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا اور کہا کہ غریب طبقے کو ریلیف کی فراہمی ہماری حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ہم نے لوگوں کو خوراک فراہم کرنی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زرعی سیکٹر کو مکمل طور پر کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیہاتوں کی سطح پر کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے۔ اس کے علاوہ 14 اپریل سے تعمیراتی شعبے کو بھی کھولا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مستحقین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 144 ارب رکھے ہیں جو آئندہ دو ہفتوں کے اندر تقسیم کر دیئے جائیں گے۔ اس پروگرام میں کسی قسم کی مداخلت نہیں، موبائل میسجز کے ذریعے لوگوں کا مکمل ڈیٹا آ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کی جانچ نادرا سے کرائی جائے گی۔ جمعرات سے ملک بھر کے 17 ہزار مقامات سے 12 ہزار روپے مستحق عوام میں تقسیم ہوں گے۔ ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو کل سے پیسے فراہم کیےجائیں گے

یہ بھی پڑھیں  ضلع قصور میں جرائم میں اضافے پر جماعت اسلامی ضلع قصور کا اظہار افسوس، وزیراعلیٰ سے نوٹس کامطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker