پاکستانتازہ ترین

سندھ حکومت کا 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی پر غور شروع

کراچی(پاک نیوز) سندھ حکومت نے 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی پر غور شروع کر دیا۔ 15 اپریل سے ایس او پیز کے تحت محدود اوقات میں کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے مطابق 15 اپریل سے بیکریزاور ریسٹورنٹس پر مخصوص اوقات میں ڈلیوری اور ٹیک اوے کی سہولت دینے جبکہ مارکیٹس، دکانیں اور انڈسٹریز کو بھی کھولنے پر غور کیا جارہاہے۔انکا کہنا تھا کہ کاروباری اور تجارتی مراکز کھولنے کےلیے ایس او پیز تیار کیے جارہے ہیں جن کی خلاف ورزی پر کسی بھی دکان کو سیل کردیا جائے گا۔کمشنر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز کو منظور کےلیے وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجا جائے گا۔۔ منظوری کے بعد انتظامی آرڈر کے تحت پورے صوبے میں ایس او پیز کا اطلاق ہو گا۔اس سے قبل صوبائی وزیرتعلیم سعید غںی نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن 14 اپریل تک جاری ہے اور اس دوران اس میں سختی بھی کی جائے گی تاہم اس کے بعد نہ چاہتے ہوئے بھی اس میں نرمی کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:حکمرانوں نے قوم کی دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے طالبان سے امن مذاکرات کا ڈرامہ رچایا،شاہ محمود قریشی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker