پاکستانتازہ ترین

علمائے کرام کی قوم سے آج صلوة التوبہ ادا کرنے کی اپیل

اسلام آباد(پاک نیوز)کورونا وائرس سے نجات کے لئے آج ایوان صدر میں نماز جمعہ کے بعد خصوصی نماز صلوة التوبہ ادا کی جائے گی،جسے براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنے کیلئے آج ایوان صدر میں نماز جمعہ کے بعد خصوصی نماز صلوة التوبہ ادا کی جائے گی جس میں انتہائی محدود تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔یہ فیصلہ اسلام آباد میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور ڈاکٹر قبلہ ایاز کی قیادت میں اسلامی نظریاتی کونسل کے ایک وفد کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری خطبہ جمعہ دیں گے جو کہ براہ راست نشر کیا جائیگا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے علماء نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے مختلف تجاویز دیں اور عوام پر زور دیا کہ وہ آج گھروں میں دو رکعت نماز صلوة التوبہ ادا کریں اور اللہ سے اس کی رحمت طلب کریں۔علمائے کرام نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ اپنی انفرادی عبادات میں توبہ کریں اور اللہ تعالیٰ سے اپنی بخشش طلب کریں جس سے انسانیت کو موجودہ تباہ کن حالات سے محفوظ رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے علماء پر زور دیا کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی تدابیر کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کے وزیرجیل سے بھی پولیس اہلکاروں رشوت بٹورتے رہے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker