پاکستانتازہ ترین

کسی اسلام دشمن کو نگراں وزیر اعظم قبول نہیں کرینگے، سمیع الحق

sami ul haqلاہور(نامہ نگار)  دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ وقت پر الیکشن منعقد کرائے جائیں، کسی متنازع اور اسلام دشمن شخصیت کو نگراں وزیر اعظم کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔ منصورہ لاہور میں کونسل میں شامل جماعتوں کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی کرانے کی کسی سازش کو قبول نہیں کریں گے، نگراں وزیر اعظم کیلئے کونسل سے بھی مشاورت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کونسل کے لانگ مارچ کی وجہ سے حکومت بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کے اپنے ملک میں دہشت گردی کے مراکز کی موجودگی کے اعتراف نے بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ سمیع الحق نے 4 فرری کو مظفر آباد میں یکجہتی آزاد کشمیر سیمینار، 5 فروری کو لاہور میں نیلا گنبد سے مسجد شہداء تک مارچ کرنے اور 3 مارچ کو کراچی میں امن مارچ کرنے کا اعلان کیا

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker