تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:احساس کفالت پروگرام۔اے سی پتوکی کی ہدایات کے باوجود مقامی انتظامیہ کے ناقص

خواتین کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنے سے کرونا کا خطرہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)احساس کفالت پروگرام کا دوسرا روز۔اے سی پتوکی کی فاصلہ رکھنے کی ہدایات کے بر عکس مقامی انتظامیہ کے ناقص انتظامات،امداد لینے آئی خواتین کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنے سے کرونا کا خطرہ تفصیلات کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے تحت دوسراے روز بھی لوگوں میں بارہ بارہ ہزار روپے تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہا گرلز ڈگری کالج بھائی پھیرو میں خواتین میں رقم کی ادائیگی کیلیے کیمپ لگایا گیااور تین یونین کونسلوں گگہ سرائے، جمبر اور کوٹ سردار کاہن سنگھ کے مکینوں میں امداد تقسیم کی گئی رجسٹرڈ خواتین کو بائیو میٹرک کے بعد 12 ہزار روپے ادا کئے گئے۔اے سی پتوکی سردار آصف ڈوگر نے مقامی انتظامیہ کو پیسوں کی ادائیگی کے دوران کرونا سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں مگر مقامی انتظامیہ کے ناقص انتظامات کی وجہ سے امداد لینے آئی خواتین کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنے سے کرونا کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے کیونکہ کیمپ کے باہر خواتین کے ٹھٹھ کے ٹھٹھ جمع ہیں اور میلے کا سماں ہے۔خواتین کندھے سے کندھا ملائے فاصلہ رکھنے کے حکومتی فیصلے کی سر عام دھجیاں بکھیر رہی ہیں کوئی کنٹرول نہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کیمپ میں فاصلہ رکھنے کی حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرایا جائے اور مستحق افراد کی فہرستیں مشتہر کی جائیں تاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ امدادی رقوم کن افراد کر مل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 30 دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker