پاکستانتازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ایسٹرکا تہوار منایا جارہا ہے

اسلام آبا(پاک نیوز) دنیا بھر میں آج مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے، کورونا کے باعث آن لائن دعا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔مسیحی عقیدے کے مطابق ایسٹرحضرت عیسٰی علیہ السلام کو دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جانے کا دن ہے۔ایسٹر کی مرکزی تقریب ویٹن کن سٹی کے سینٹ پیٹرس اسکوائر میں منعقد کی جارہی ہے۔تاہم اس بار کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عوام کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔عیسائی فرقے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس مذہبی اجتماع کلیسیا سے خطاب کررہے ہیں۔ ان کا یہ خطاب دنیا بھر میں آن لائن نشر کیا جارہاہے۔جس میں وہ حضرت عیسی ٰکی تعلیمات پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع پر امن فاؤنڈیشن ڈسکہ کے زیر اہتمام واک پروگرام

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker