
بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔یونائیٹڈ کرسچئین پارٹی کے رہنما اور انکے ساتھیوں نے ایسٹر کیلیے رکھی گئی رقم بھٹہ مزدوروں میں راشن تقسیم کرنے پر صرف کر دی۔ایسٹر اپنے گھروں میں سادگی سے منانے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے معروف مسیحی رہنماڈاکٹر عظیم سہوترا اور انکے ساتھیوں مون سہیل شمعون سہوترا ریاض گل شیرا مغل،سید مٹھو شاہ اور ریاض بشیر سہونے اپنی ایسٹر کی عید کیلیے رکھی گئی رقم سے راشن،ماسک اور سینیٹائز خریدا اور لاک ڈاون سے متاثرہ بھٹہ مزدوروں میں تقسیم کرکے مسیحی برادری کو پیغام دیا کہ وہ اس دفعہ کرونا کی وجہ سے فاصلہ رکھنے کی ہدایات پر عمل کریں اور عید ایسٹر نہایت سادگی سے اپنے اپنے گھروں میں منائیں اور اس تہوار کی خوشیوں میں اپنے غریب بھائیوں کو بھی شامل کریں اور دکھی انسانیت کی مدد کر کے یسوح مسیح کی ہدایات پر عمل کریں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں،ہر وقت ماسک پہنیں اور بار بار ہاتھ دھوئیں۔