
بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔لاک ڈاون میں توسیع کرنے کے ساتھ ہی تھانہ سٹی پولیس بھائی پھیرو نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی شروع کر دی۔پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاک ڈاون کی تاریخ میں توسیع کے ساتھ ہی بھائی پھیرو تھانہ سٹی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دیں۔جمبر خورد میں دوکان کھولنے پر شفیق،کوٹ فضل شاہ میں رکشہ چلانے پر محمد آصف پر،اڈہ کوٹ رادھا کشن پر رکشہ چلانے پرمرزا ندیم پر،پرناواں کے نزدیک رکشہ ثلانے پر شاہد جاوید پراور محلہ بلال پورہ کے رکشہ ڈارئیور محمد عاشق پر مقدمات درج کر کے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔