تازہ ترینعلاقائی

سیکریٹری پنجاب اسمبلی آفتاب جوئیہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

punjab assemblyلاہور(نامہ نگار)پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری آفتاب مقبول جوئیہ اپنے دفتر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ،سیکریٹری پنجاب اسمبلی ملک آفتاب مقبول جوئیہ معمول کے مطابق پنجاب اسمبلی اپنے آفس پہنچے ،اپنے آفس میں بیٹھے تھے کہ دل کا دورہ پڑنے سے گر گئے ،اُنہیں فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا تاہم جانبر نہ ہو سکے اور چل بسے ،مرحوم کی عمر تریپن سال تھی ،آفتاب مقبول جوئیہ پرویز الٰہی دور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی رہے ،بعد میں انہیں ہٹا کر مقصود احمد ملک کو سیکریٹری لگایا گیا ،جن کی چند ہفتے قبل ریٹائرمنٹ پر پہلے انہیں قائم مقام اسمبلی اور پھر مستقل سیکریٹری لگایا گیا ،تدفین کیلئے میت کو آبائی علاقے ملتان لے جایا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button