تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: پک اپ ڈرائیورکا تین مسلح ملزمان نےمارمارکرسرپھاڑدیا،ہزاروں روپےنقدی چھین کرفرار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو: تھانہ صدر بھائی پھیرو کی حدود میں پک اپ ڈرائیور امجدکو تین مسلح ملزمان نے مار مار کر سر پھاڑ دیااور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار۔نازک حالت میں قصور ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق پک اپ ڈرائیور امجدکام کاج کیلیے جا رہا تھا کہ تھانہ صدر بھائی پھیرو کی حدود میں ہونڈا 125پر سوار تین مسلح ملزمان نے اسے روکا اور مزاحمت پر پسٹل اور راڈ مار مار کر سر پھوڑ دیا اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر ڈرائیور کو بے ہوش حالت میں چھوڑ کر اپنی 125 موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ ڈرائیور کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور ریفرکر دیا گیا اور تھانہ صدر میں تحریری درخواست دے دی گئی۔عوامی سماجی حلقوں نے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں بڑھتے ہوئے کرائم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ویسٹ پاکستان کمپنی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker