پاکستانتازہ ترین

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع

اسلام آباد(پاک نیوز) کورونا وائرس کے باعث وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کر دی۔ حکومت کا ہنر کے متعلق کاروبار کھولنے کا فیصلہ۔  حجام، درزی ، الیکڑیشن وغیرہ کھولنے کا فیصلہ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کورونا کی مجموعی صورتحال بھی کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔ کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جبکہ ای او بی آئی پینشن میں اضافے کی سمری موخر کر دی گئی۔احساس کیش ٹرانسفر پروگرام سے متعلق ثانیہ نشتر نے کابینہ کو بریفنگ دی جبکہ احساس ایمرجنسی کیش ٹرانسفرز پر ایڈوانس انکم ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے سپرد کرنے کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں  صحافیوں کے قتل کے خلاف سبی شہر اورگردونواح میں مکمل شٹرڈاؤن

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker