تازہ ترینعلاقائی

عوام کو چاہیئے کہ وہ لیسکو سے تعاون کرے،فہد خاں ایس ڈی او

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔اس کٹھن دور میں جہاں پر عوام گھروں میں بیٹھی ہے۔ کرونا کی وجہ سے وہا ں پر ہمارے ورکر بلا خوف و خطر عوام کو بجلی فراہم کر رہی ہے۔ عوام کو چاہیئے کہ وہ لیسکو سے تعاون کرے اور بجلی کی روک تھام کے سلسلہ میں ہماری مدد کرے ان خیالات ا کا اظہار ایس ڈی او سرفراز نگر فہد خاں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایس ای قصور اناصر ایاز گو رمانی اور ایکسئین پھول نگرچوہدری افتخار احمد کی خصوصی ہدائیت پر ایس ڈی سرفراز نگر نے ایک ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ڈی او فہد خاں۔ایل ایس سید صغیر احمد شاہ۔ ایل ایم محمد رشید،محمد اکبر، میٹر انسپکٹر محمد ریاض نے مختلف علا قوں میں چھاپے مار کر 150سے زائد عادی بجلی چوروں محمد سرور،محمد رفیق،اسحاق،اکبر، حنیف وغیرہ ٹبہ میوات،قبال،سستا ڈوگر وغیرہ لکھن کے، دینا ناتھ وغیرہ کورنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا ان کے خلاف تھا نہ کو ٹرادھا کشن،چوکی دینا ناتھ، تھانہ بھائی پگیرو میں مقدمات کے لئے درخواستیں دائر کروا دیں۔اس موقع پر ڈویژنل چیئر مین واپڈا ہائیڈروالیکٹرک رانامحمد عارف نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ لیسکو کے ساتھ تعاون کریں کینوکہ انڈسٹریز بند ہو نے کی وجہ سے اور بجلی چوری کی وجہ سے لا ئن لا سسز میں اضافہ ہوا ہے جس سے بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے ہمارے کئی ورکر آپ کو مسلسل بجلی فراہمی کے دوران اپنی جان کی بازی بھی ہا ر گئی ہیں مزید انہوں نے کہا کہ اس کرونا لاک ڈاؤن میں ہمارے ورکروں نے دن رات ایک کر کے فرنٹ لائن میں کام کیا۔وہ قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کسی کی جرات ہے مجھے آ کر کہے استعفیٰ دو، وزیراعظم عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker