پاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف کا اہم اجلاس آج ہو گا، پاکستان کیلئے اضافی قرض کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(پاک نیوز) آئی ایم ایف کا اہم اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں کورونا وبا سے متاثرہ ممالک کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان کے لئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر اضافی قرض کی منظوری کا امکان۔آئی ایم ایف کا اہم اجلاس آج ہو گا جس میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان کے لیئے ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کے اضافی قرض کی منظوری کا امکان ہے جو شرائط کے بغیر دیا جائے گا۔ پاکستان کو اضافی فنڈز ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی مد میں دیئے جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیئے فنڈز کی درخواست کی تھی۔ اجلاس میں ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام کے تحت 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط پر بھی بات ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  ہلیری کی ٹرمپ کو فون پر مبارکباد‘ انتخابات میں شکست تسلیم کر لی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker