تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پریس کلب بھائی پھیرو کا تعزیتی اجلاس

پریس کلب مانگا کے صدر محمد عابد بھٹی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔پریس کلب بھائی پھیرو کا تعزیتی اجلاس۔ پریس کلب مانگا کے صدر محمد عابد بھٹی کی والدہ اورپریس کلب وار برٹن کے بانی بابائے صحافت گولڈ میڈیلسٹ چوہدری محمد عالم کی وفات پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت ۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب بھائی پھیرو کا ایک تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب میاں خالد رفیق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان،سینئر صحافیوں و عہدیداران ملک عبد الحفیظ شاہد، ڈاکٹر لیاقت علی، وارث علی جوئیہ، گلزار احمد ملک،سید آصف جمیل نقوی،ملک شہزاد علی بابر، طارق شاہین،نعیم سلطان،رانا عدنان، ظہور احمد ساجد،ڈاکٹر لیاقت علی،شیخ طارق رفیق،میاں محمداسماعیل،یاسین یاس، عبدالستار ساقی،ملک عباس،بشیر بھٹی،افضل شاغف،وقاص قمر، اور دیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں پریس کلب مانگا کے صدر محمد عابد بھٹی کی والدہ مرحومہ اورپریس کلب وار برٹن کے بانی بابائے صحافت چوہدری محمد عالم کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کی روح کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔اجلاس میں بزرگ صحافی اور پریس کلب وار برٹن کے بانی بابائے صحافت گولڈ میڈیلسٹ چوہدری محمد عالم کی صحافیانہ اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکے دوست بھائی پھیرو کے سئینئیر صحافی ڈاکٹر عبدالمجید اختر سلیم بٹ مرحومین کیلیے بھی دعا ئے مغفرت کی گئی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker