تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:ڈپٹی کمشنرقصورمنظرجاویدعلی کا تحصیل پتوکی کادورہ

پتوکی (تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کا تحصیل پتوکی کا دورہ احساس کفالت پروگرام سینٹر اور گندم خریداری مراکز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پتوکی، چیف آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی نے گزشتہ روز حکومت پنجاب کی ہدایات پر لاک ڈاؤن کے دوران متاثر ہونیوالے غریب، نادار اور مستحقین کی مالی امداد کی رقوم کی تقسیم کیلئے میونسپل کمیٹی پتوکی میں قائم سینٹر اور گندم خریداری مراکز پتوکی کا دورہ کیا اور وہاں پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے بنائے گئے سینٹر دورہ کے دوران کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات، صفائی ستھرائی، سیکورٹی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی طرف سے کئے گئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر پتوکی پارک کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پارک کی تعمیر کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی نے گندم خریداری مراکز پتوکی کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر کرونا سے بچاؤ کیلئے کئے گئے انتظامات، کسانوں کے بیٹھے کی جگہوں، پنکھوں، سماجی فاصلے، سینی ٹائزرز اور ہیڈ واشنگ کے مناسب انتظامات سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گندم خریداری مہم کے دوران مراکز پر آنیوالے کاشتکاروں کو تمام سہولیات باہم پہنچائی جائیں اور انہیں انکی ضرورت کے مطابق بغیر کسی شرائط کے باردانہ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پہلا ون ڈے:پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 225کا ہدف

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker