پاکستانتازہ ترین

رمضان المبارک کیلئے علماء کی مشاورت سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ماہ رمضان المبارک کیلئے علمائے کرام کی مشاورت سے حفاظتی تدابیر پر مبنی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔وزیراعظم نے یہ ہدایات وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو دیں جنہوں نے آج ان سے خصوصی ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں نورالحق قادری نے وزیراعظم کو علمائے کرام کی صدر مملکت سے ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس میں قومی اور سیاسی امور پر مشاورت بھی کی گئی۔خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی رمضان المبارک کے دوران باجماعت نماز اور صلوة التراویح کے بارے میں ہفتے کو علمائے کرام سے مشاورت کریںگے۔ اس اہم اجلاس میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات پر مبنی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔صدر مملکت نے آج اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے نماز تراویح کے حوالے سے مشاورت جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ساجد میر اور رانا تنویر کو بھی ٹیلی فون کیا۔ صدر عارف علوی کے زیر صدارت علمائے کرام کا مشاورتی اجلاس کل ایوان صدر میں ہوگا۔وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں تراویح اور نماز جمعہ کے اجتماعات پر لائحہ طے کیا جائے گا جبکہ تمام صوبائی حکومتوں سے بھی تجاویز لی گئی ہیں۔ صدر مملکت کی ہدایات پر اتفاق رائے کیلئےمشاورت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آصف زرداری کے اثاثے،ایک سے زائد درجن پراپرٹی کے مالک

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker