پاکستانتازہ ترین

صدر مملکت عارف علوی اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فون پر رابطہ

اسلام آباد(پاک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مولانا فضل الرحمان سے فون رابطے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔  مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت سے گلے شکوے بھی کر ڈالے۔صدر عارف علوی کی مولانا فضل الرحمان سے فون رابطے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت سے شکوہ کیا کہ 2 سال بعد کیسے یاد آگئی۔ مولانا کی شکایت پر صدر ہنس دیئے کہا آپ کا شکوہ بجا لیکن مصروفیات کے باعث بات نہ ہو سکی۔ صدر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رمضان المبارک میں نماز تراویح کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ مولانا صاحب کا کہنا تھا کہ تراویح اور نماز عید کی اجازت نہ ملنا نا انصافی ہو گی۔ انہوں نے صدر مملکت سے سندھ میں علما اور مساجد کے امام صاحبان کے گرفتار کرنے پر بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:حکمران تو خود عیا شی کی زندگئی گزار رہے ہیں جبکہ عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker