تازہ ترینکھیل

پی سی بی نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں 1 کروڑ سے زائد رقم عطیہ کر دی

لاہور(پاک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم کے قائم کردہ فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کر دی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ایک کروڑ 5 لاکھ 36 ہزار 500 روپے کی رقم عطیہ کی گئی ہے۔ پی سی بی نے 25 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اور پی سی بی کے ملازمین اپنی تنخواہوں میں سے ایک مخصوص حصہ فنڈ میں عطیہ کریں گے۔رقم کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے خرچ کی جائے گی، بطور ادارہ پی سی بی نے بھی ملازمین کی جانب سے عطیہ کی جانے والی کل رقم کے برابر امداد عطیہ کی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : رمضان المبارک میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی 16سے 18گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker