پاکستانتازہ ترین

احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد میں نماز ادا کی جاسکتی ہے، صدر پاکستان

انسانی جانوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔

کراچی(پاک نیوز) صدر پاکستان نے علما سے مشاورت کے بعد رمضان المبارک میں مساجد میں عبادت کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کہ رمضان المبارک میں مساجد میں فرض نماز اور تراویح پڑھنے کی اجازت ہوگی۔ 20 نکات  میڈیا کے سامنے پیش کردیے جن پر عمل کرتے ہوئے مساجد میں عبادات کی جاسکتی ہیں۔ نمازی گھر سے وضو کرکے آئیںگے، مسجد میں قالین وغیرہ نہیں بچھائی جائیں گی بلکہ صحن میں نماز ادا کی جائے گی البتہ اپنے گھر سے کوئی مصلحہ لا کر نماز ادا کرنا چاہیے تو پابندی نہیں ہوگی۔ نماز سے پہلے یا بعد میں مجمع لگانے سے پرہیز کریں۔ صف میں دونمازیوں کی جگہ چھوڑی جائیگی۔ نمازی ماسک اور دستانے پہن کرآئیں گے اور کسی سے بغلیگیر نہیں ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:سیاسی ومذہبی رہنماؤں اورعسکری دانشوروں نے سعودی عرب میں پھانسیوں کو انکا داخلی مسئلہ قراردےدیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker