تازہ ترینعلاقائی

حبیب آباد:3افراد نے ویگن کنڈیکٹرمحمد افضل پروحشیانہ تشدد کرکے قتل کردیا

habib abadپتوکی(نامہ نگار)تھانہ صد ر پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں 3افراد نے ویگن کے کنڈیکٹر محمد افضل کو گھر سے بلو ا کر وحشیانہ تشدد کرکے قتل کر دیا ۔پولیس نے بیوہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلا ت کے مطابق حبیب آباد میں محمد افضل ویگن پر بطور کنڈیکٹر کام کرتا تھا چند روز قبل محمد ایوب ، ناصر شاہ، اور منور شاہ گھر سے بلوا کر ساتھ لے گئے اور نامعلوم وجوہات کی بناء پر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور تشویشناک حالت میں گھر کے باہر پھینک گئے تاہم زخمی محمد افضل کو فوری طورپر پتوکی سے لاہور ہسپتال بھجوا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا محمد افضل کی بیوہ رضیہ بی بی نے تحریری طور پر تمام صورت حال سے تھانہ صدر پولیس پتوکی کو آگاہ کیا پولیس نے بیوہ کی درخواست پر تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے ۔تاہم پولیس ابھی تک چالان مکمل کر کے قاتلوں کو قصور جیل بھجوانے سے گریزاں ہے بیوہ رضیہ بی بی نے ڈی پی او قصور ، ڈی آئی جی پنجاب پولیس اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ میرے شوہر کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دے کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اس کا کہنا تھا کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور کے سامنے احتجاج کروں گی ۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور ہائیکورٹ کا کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker