تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:بنیادی مرکز صحت 24جی ڈی کے نیوٹریشن نے سستا ترین جراثیم کش گیٹ تیارکرلیا

اوکاڑہ(صابر مغل سے)بنیادی مرکز صحت 24جی ڈی کے نیوٹریشن نے سستا ترین جراثیم کش گیٹ تیار کرلیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر سجاد گیلانی نے جراثیم کش گیٹ کا افتتاح کیا۔ مختلف شعبہ زندگی کے افراد کی نیو ٹریشن کی کاوش کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق بنیاد ی مرکز صحت 24جی ڈی اوکاڑہ کے نیوٹریشن آفیسر محمد جاوید اقبانے مہنگے ترین واک تھرو جراثیم کش گیٹ کو سستا رین بنا دیا۔ نیو ٹریشن جاوید اقبال نے اپنی ذاتی کاوشوں سے جراثیم کش واک تھرو گیٹ صرف 20ہزار میں تیار کر دیا ہے جراثیم کش گیٹ کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر سید سجاد گیلانی نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سجاد گیلانی نے کہا کہ یہ جراثیم کش واک تھرو گیٹ سستا ترین ہے،تجربہ کامیاب رہا تو ضلع بھر میں ایسے گیٹ لگائے جائیں گے انہوں نے نیو ٹریشن جاوید اقبال کے جزبے کی تعریف کی۔ سستی ٹیکنالوجی،ہسپتالوں،مساجد اور دیگر عوامی مقامات پر کرونا جیسے موذی وبا کے خلاف جہاد میں نہایت کارآمد ثابت ہو گی عام آدمی اس واک تھرو گیٹ کا عام استعمال کرتے ہوئے وائرس کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔ اہل علاقہ اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے نیو ٹریشن جاوید اقبال کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ: صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker