پاکستانتازہ ترین

شیخ رشید نے کورونا فنڈ کیلئے 5 کروڑ سے زائد کا چیک دے دیا

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی، وزیرِ ریلوے نے 5 کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار کا چیک وزیرِاعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لیے پیش کیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے چمن کے لئے 30 کوچز پر مبنی ایک ٹرین بھجوا دی گئی ہے جس میں 500 افراد کے آئسولیشن کے لئے انتظام ہے، اسی طرح پاکستان ریلوے تفتان کے لئے بھی 500 افراد کے لئے ٹرین بھیجنے کے لیے تیار ہے۔شیخ رشید نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے میڈیکل کوچز کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے نے راولپنڈی شہر میں ہسپتالوں، تاجروں اور مزدوروں کی صورتحال سے بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ودیا بالن میگا اسٹارامیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے بے تاب

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker