تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے کرونا سے بچاو کیلیے اللہ کی راہ میں گائے کا صدقہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔الخدمت فاؤنڈیشن بھائی پھیرو کی طرف سے کرونا سے بچاو کیلیے اللہ کی راہ میں گائے کا صدقہ۔ گوشت گھر گھر جا کر مستحقین میں تقسیم۔ الخدمت فاؤنڈیشن پورے وسائل کے ساتھ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار الخدمت فاونڈیشن بھائی پھیرو کے زیر اہتمام کرونا کی وبا سے بچاو کیلییاللہ کی راہ میں صدقہ میں گائے کی قربانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے الخدمت کے مقامی رہنماوں سردار علی احمد ڈوگر،ملک محمد اکرم بوٹا اور ملک محمدعثمان بوٹا نے کیا۔ان رہنماوں نے کہا کہ بھائی پھیرو میں الخدمت فاونڈیشن نے مستحقین میں چھ لاکھ روپے سے زاید کا راش،ماسک،سینیٹائزر،میڈیکل کٹس تقسیم کیے اور مساجد،تھانوں،گرجا گھروں اور بازاروں میں سپرے کرکے کرونا سے بچاو کی آگاہی مہم چلائی۔ان رہنماوں نے کہا کہ کروناکے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والوں پاک فوج،پولیس، رینجر کے جوانوں،ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل سٹاف اور تمام این جی اوز، نرسز، رضاکاروں سب کو سلام پیش کیا اور گزشتہ روز الخدمت فاونڈیشن صوبہ سندھ کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کی شہادت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے دعا کی کہ اللہ تعالی اس ڈاکٹر کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔انہوں نے کہا اس وقت ساری انسانیت پر مشکل وقت ہے۔قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر ہمیں بھی ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا۔ جماعت اسلامی کی برادر تنظیم الخدمت فاونڈیشن اپنے پورے وسائل کے ساتھ قوم کی خدمت کررہی ہے اور کرونا سے متاثرہ آخری مریض کی مکمل صحت یابی تک خدمت کریں گے۔ قوم رجوع الی اللہ اور توبہ و استغفار کرے۔اسی لیے اللہ تعالی کو راضی کرنے کیلیے ہم اللہ کی راہ میں گائے کی قربانی کا صدقہ کر رہے ہیں اور اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ پوری انسانیت کو اس وبا سے بچائے۔قربانی کے بعدالخدمت کے کارکنان نے گائے کا گوشت گھر گھر جا کر غریبوں اور مستحقین میں تقسیم کیا تو عوام نے ہاتھ اٹھا اٹھا کر الخدمت فاونڈیشن اور اسکے کارکنوں کو دعائیں دیں۔ملک محمد اکرم بوٹا نیاپیل کی کہ مخیر افراد آزمائش کی اس گھڑی میں آگے بڑھیں۔ یہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : نہتے صحافیوں پر غنڈہ گردی ، صحافی برادری سمیت وکلاء،سماجی و سیاسی ،مذہبی برادری سراپا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker