پاکستانتازہ ترین

شیخ رشید جلد عوام کی پکڑ میں آنے والے ہیں، رانا ثنااللہ

لاہور(پاک نیوز)لیگی رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید جیسے لوگ جلد عوام کی پکڑ میں آنے والے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر نے کہا کہ شیخ رشید کا نیب کو شہبازشریف کی گرفتاری کا حکم نیب نیازی گٹھ جوڑ کی تصدیق کرتا ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ شیخ رشید کے نیب میں دو موکل عمران خان اور شہزاد اکبر ہیں،نیب نیازی گٹھ جوڑ کورونا کے بجائے شہباز شریف کے پیچھے پڑا ہے مگر شیخ رشید جیسے لوگ جلد عوام کی پکڑ میں آنے والے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کے بنائے گئے اسپتال میں کھڑے ہوکر سیاست کرنے پر شیخ رشید کو شرم آنی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں  کرپشن کا دیمک

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker