
سڈنیآسٹریلوی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر ولہیم اوٹ نے اسلام قبول کرلیا اور اپنا نام تبدیل کر کے اسلامی نام خالد رکھ لیا۔ایم ایم اے فائٹر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ‘عالمگیر وبا کورونا وائرس ان کا ایمان ڈھونڈنے میں مدددگار ثابت ہوئی’۔آسٹریلوی ایم ایم اے فائٹر نے بتایاکہ ‘اسلام میرے ذہن میں کافی عرصے سے تھا، مشکل وقت میں ہمیشہ اسلامی عقیدے نے مجھے مضبوط کیا اور ہمت دی’۔