پاکستانتازہ ترین

’وزیراعظم عمران خان کو ‘’کورونا وائرس ٹیسٹ’’ کروانے کی تجویز‘

اسلام آباد (پاک نیوز) وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کی تجویز دیدی ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ تجویز وزیراعظم کے سامنے انھیں میڈیا کو بریفنگ کے دوران دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنا ٹیسٹ کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کو کورونا ٹیسٹ کی تجویز دیں گے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ فیصل ایدھی نے وزیراعظم سے چند روز پہلے ملاقات کی تھی، ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد وزیراعظم کو ٹیسٹ کرانے کی تجویز دوںگا۔خیال رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، وہ ڈاکٹر کی ہدایت پر آئیسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق وہ اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہیں۔فیصل ایدھی کا کہنا تھا ڈاکٹرز کے مطابق 10 سے 15 روز کے دوران کورونا کا شکار ہوا، بدھ کو بخار اور سر درد کی شکایت ہوئی، 3 روز تک یہی علامات رہیں، کل ٹیسٹ کرایا تھا، اب بظاہر کوئی علامت موجود نہیں لیکن ٹیسٹ مثبت آیا، ایک ہفتے تک سیلف آئسیولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کچھ روز قبل وزیراعظم سے ملاقات کر کے انہیں وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈز کے لئے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، درپیش چیلنجز

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker