تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:علامہ اقبال نوجوانوں میں شاہین جیسی خصوصیات دیکھنا چاہتے تھے،افضل شاہین

چونیاں(نامہ نگار) علامہ اقبال نوجوانوں میں شاہین جیسی خصوصیات دیکھنا چاہتے تھے۔ایک ہوں مسلم کے پیغام کو بھلا کرامت ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے۔امت مسلمہ کی بے بسی پر اقبال کی روح بھی تڑپ رہی ہو گی۔ فرقہ واریت امت مسلمہ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑا کراپنے مذموم عزائم کو پورا کر رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم محمد افضل شاہین نےعلامہ اقبال کے یوم وفات پر اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی تنظیم او آئی سی ایران اور سعودی عرب کے آپسی جھگڑے کی وجہ سے غیر فعال ہے۔ یمن، عراق، شام اور دیگر علاقوں میں کلمہ گو مسلمان ممالک ایران اور سعودی عرب ایک دوسرے کے خلاف پراکسی وار لڑ رہے ہیں۔ ان کی پراکسی وار کی وجہ سے مسلمانوں کا ازلی دشمن اور ناجائز ریاست اسرائیل دن بدن مضبوط ہو رہا ہے۔ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کو پکار رہی ہے۔فلسطینی مسلمان اور مسجد اقصیٰ سلطان صلاح الدین ایوبی کی راہ دیکھ رہی ہے۔عریانی، فحاشی اور دیگر برائیوں میں مبتلا ہو کر مسلمان نوجوان برباد ہو رہے ہیں۔اتحاد عالم اسلامی کی جتنی آج ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے غلامی کی زنجیروں کو توڑ کرجینے کی جرأت عطا کی ہے۔ امت مسلمہ یک جان ہو کر غلامی کی زنجیروں کو توڑ کراپنے اصل دشمن کو پہچانیں۔ کشمیر،فلسطین، میانمارو دیگر ملکوں کے مسلمان بے بسی کی حالت میں اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔عالم ارواح میں اقبال کی روح مسلمانوں کی حالت دیکھ کر تڑپ اٹھی ہے۔ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے پیغام کو لے کر اٹھیں اور متحد ہو کرپوری دنیا میں فساد کی جڑ اسرائیل جیسی ناجائز ریاست کے وجود کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

یہ بھی پڑھیں  داعش کے خلاف جنگ اہم مرحلے میں داخل ہوگئی، باراک اوباما

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker