پاکستانتازہ ترین

چاند آج نظر آنے کا امکان نہیں، ہفتے کو پہلا روزہ ہوگا: محکمہ موسمیات

کراچی(پاک نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند آج نظر آنے کا امکان نہیں، جس کے باعث پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے 80 فیصد علاقوں میں جمعرات کو مطلع صاف ہوگا۔ صرف شمالی علاقہ جات اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں بادل ہوں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے وقت چاند کی عمر کم ہوگی جبکہ انسانی آنکھ سے نظر آنے کیلئے چاند کی کم ازکم عمر ساڑھے 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے 15 منٹ تک ہوگی۔ واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے جو مفتی منیب الرحمن کے زیر صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  شیر کے شکاری! چوہے مار رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker