تازہ ترینپاکستان

ایم کیو ایم کا کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی(پاک نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں آج ہونے والے  بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخاب میں پہلے سے دھاندلی ہوچکی ہے، بلدیاتی الیکشن کوتسلیم کرنے سےانکار کرتےہیں۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی پہلی ذمہ داری حلقہ بندیاں ہیں ، الیکشن کمیشن کو اُن کی کوتاہی پرتوجہ دلائی تو انہوں نےتوجہ نہیں دی، آج 15 جنوری تک انصاف کی کوشش کرتے رہے، صوبائی حکومت نےبھی الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں پر توجہ دلائی۔ایم کیو ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے ووٹ کے احترام کے لیےکوششیں کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی، ہماری کوششیں میئرکے لیے نہیں شہر کی صحیح نمائندگی کےلیےتھیں۔انہوں نے اپیل کی کہ عوام گھرپر بیٹھ کرہمارے ساتھ احتجاج میں شامل ہوں،کون کس کو جتوانا چاہتا ہے معلوم نہیں، آج کے الیکشن کے ثمرات عوام تک پہنچنا ہی نہیں ہیں، اصول ہار کر انتخاب جیتنے والے ہم نہیں۔

Related Articles

Back to top button