پاکستانتازہ ترین

کورونا: 25 اپریل سے مسافر ٹرینوں کی بحالی ایک بار پھر مؤخر

لاہور(پاک نیوز) ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے  مسافر ٹرینوں کی 25 اپریل سے بحالی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ہے۔جیو نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے نے 25 اپریل سے 30 تک مسافر ٹرینوں کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا جس میں ٹرینوں کی بحالی کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ مسافر ٹرینوں کی بحالی لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی کی گئی اور  تمام ٹرینیں اس وقت بحال ہوں گی جب وزیر اعظم عمران خان اجازت دیں گے۔واضح رہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع ہے اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ یکم رمضان سے مسافر ٹرینیں بحال کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پیٹرول بحران

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker