تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پتوکی اور گردونواح میں مہنگائی کی نئی لہر۔

پتوکی (تحصیل رپورٹر) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پتوکی اور گردونواح میں مہنگائی کی نئی لہر۔گھی، چینی آٹا دالیں اور لیموں مہنگے چھوٹا گوشت نو سو سے ایک ہزار روپے کلو بڑا گوشت چار سو سے پانچ سو روپے کلو فروخت ہونے لگا۔عوام مہنگائی سے بے حال۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ھی پتوکی اور گردونواح میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے عوام پریشان اور کم آمدنی والے افراد بے حال ہو گئے ہیں چھوٹا گوشت نو سو روپے سے ایک ہزار روپے کلو جبکہ بڑا گوشت چار سو روپے سے پانچ سو روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے لیموں چار سو روپے سے پانچ سو روپے کلو فروخت کئے جارھے ھیں اور مسلسل اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ ھو رھا ھیں دوکاندار من مانی کرتے ہوئے زائد ریٹ وصول کر رہے ہیں اور روز بروز بڑھنے والی مہنگائی سے عوام تنگ آگئے ہیں ان کیلئے روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا بھی مشکل ہوگیا ھے جو کہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے شہر کے عوامی سماجی حلقوں او ر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، ڈپٹی کمشنر قصوراور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف فوری نوٹس لیکر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:تمام تر کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اسلام آباد میں چند ہزار افراد بھی جمع نہ کرسکی،شیخ ذیشان سعید

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker