پاکستانتازہ ترین

حکومت کا فارم ب کی جگہ نئےسمارٹ کارڈ لانےکا فیصلہ

Islamabad - NADRA Headquarter - SEP 2009 - 01اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے بچوں کی شناختی دستاویز کے لیے پرانے فارم ب کی جگہ نئے سمارٹ کارڈ لانے کا فیصلہ کیا ہے جن کا اجراء آئندہ ماہ سے شروع ہوجائے گا۔ نادرا ذرائع کے مطابق بچوں کی شناختی دستاویز ب فارم میں مختلف مسائل کی وجہ سے نادرا نے نیا کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں سیکیورٹی فیچرز بھی شامل ہیں،ان کارڈز پر بچوں کی تصاویر بھی موجود ہوں گی فارم ب پر بچوں کے صرف نام اور تاریخ پیدائش درج کی جاتی تھی جس سے جعلسازی کا امکان رہتا تھا۔ نئے اسمارٹ کارڈ میں تصاویر کے ساتھ والدین کی شناختی دستاویزات سے متعلق تفصیلات بھی شامل ہوں گی، نادرانے مختلف رفاہی اداروں میں پلنے والے بچوں کو بھی یہی سمارٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:جامعہ واہ میں نئے تعمیر کردہ لائبریری کمپلیکس کا افتتاح

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker