پاکستانتازہ ترین

پاک بحریہ کااینٹی شپ میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

کراچی(پاک نیوز) پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ بحریہ کے جنگی بحری جہاز، ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹر سے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائل فائر کئے۔پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کے جنگی بحری اور ہوائی جہازوں نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائل فائر کئے۔ جنہوں نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  افغانستان سے بازیاب علی حیدرگیلانی گھر پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker