تازہ ترینکھیل

پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ خاتون کرکٹر اور سابق کپتان ثناء میر نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔قومی سلیکٹرز نے ثنا ء میر کو آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کی ٹیم سے ڈراپ کیا تھا جس پر کپتان بسمعہ معروف نے بھی تحفظات ظاہر کئے تھے اور ثناء میر نے سوشل میڈیا پر چیف سلیکٹر عروج ممتاز پر تنقید کی تھی۔اس سے قبل کراچی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ثناء میر کی کارکردگی بہتر نہیں تھی۔ثنا ء میر نے کہا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز اور گرین جرسی زیب تن کرنا قابل فخر لمحہ ہوتا ہے، اب یہ وقت آگے بڑھنے کا ہے، انشاءاللہ خدمت کا یہ سلسلہ کسی اور انداز میں جاری رہے گا، پاکستان زندہ باد۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ: عوام کو اشیاء ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے،راجہ خرم شہزاد

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker