تازہ ترینعلاقائی

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ھی پتوکی اور گردونواح میں مہنگائی کی نئی لہر

پتوکی (تحصیل رپورٹر)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ھی پتوکی اور گردونواح میں مہنگائی کی نئی لہر۔گھی، چینی آٹا دالیں اور لیموں مہنگے چھوٹا گوشت نو سو سے ایک ھزار روپے کلو بڑا گوشت چار سو سے پانچ سو روپے کلو فروخت ہونے لگا۔عوام مہنگائی سے بے حال۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ھی پتوکی اور گردونواح میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ھے عوام پریشان اور کم آمدنی والے افراد بے حال ہو گئے ہیں چھوٹا گوشت نو سو روپے سے ایک ھزار روپے کلو جبکہ بڑا گوشت چار سو روپے سے پانچ سو روپے کلو فروخت کیا جا رہا ھے لیموں چار سو روپے سے پانچ سو روپے کلو فروخت کئے جارھے ھیں اور مسلسل اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ ھو رھا ھے دوکاندار من مانی کرتے ہوئے زائد ریٹ وصول کر رہے ہیں اور روز بروز بڑھنے والی مہنگائی سے عوام تنگ آگئے ہیں شہر کے عوامی سماجی حلقوں او ر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، ڈپٹی کمشنر قصوراور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف فوری نوٹس لیکر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  بان کی مون نے وزیر اعظم نواز شریف کو فون،سانحہ پشاورپرتعزیت

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker