پاکستانتازہ ترین

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید، 5 زخمی

راولپنڈی(پاک نیوز) سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے نو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ پاک فوج کے دو جوان اپنی دھرتی کے لئے قربان ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خفیہ معلومات کی اطلاعات پرشمالی وزیرستان کے علاقے خیسورہ اور دوسالی کارروائی کی گئی جہاں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مڈبھیڑ ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نو دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہےِ، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ پانچ زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمی جوانوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عبدالوحید اور سپاہی سقم داد شامل ہے،لانس نائیک عبدالوحید شہید کی عمر انتیس سال تھی ان کا تعلق مظفرآباد سے تھا، شہید نے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹے اور بیٹی چھوڑے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی سقم داد شہید کی عمر تینتیس سال تھی ان کا تعلق  ایبٹ آباد سے ہے،شہید نے پسماندگان میں بیوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:اسسٹنٹ کمشنرکا پولیس و محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ جعلی ادویات والوں کے خلاف کاروائی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker