پاکستانتازہ ترین

آصف زرداری پر پارک لین کیس میں فرد جرم مؤخر

اسلام آباد(پاک نیوز) کورونا وائرس کی وبا کے باعث سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت دس جون تک ملتوی کردی گئی ہے جس کے باعث آصف زرداری پر پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جج محمد اعظم خان نے کی،سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور تفتیشی افسر قاسم خان عدالت میں حاضر ہوئے۔اس موقع پر لطیف کھوسہ نے سابق صدر کی حاضری سے اسثنی کی درخواست کرتے استدعا کی کہ کورونا وائرس کے باعث کیسز میں کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی،عید کے بعد کیس کی تاریخ مقرر کی جائے۔جس پر عدالت نے کیسز کی سماعت دس جون تک ملتوی کردی، ساتھ ہی عدالت نے پنک ریذیڈنسی، نہرخیام غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنسز اور گنے کے کسانوں کی سبسڈی میں خورد برد کے ریفرنس کی سماعت بھی دس جون تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:یوم آزادی کے سلسلہ میں ڈان ایجوکیشنل کمپلیکس کے زیراہتمام ریلی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker