بین الاقوامیتازہ ترین

نیوزی لینڈ حکومت نے کورونا کے خاتمے کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ(ڈیسک نیوز)نیوزی لینڈ حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 10 سے کم ہو گئی۔ جس کے بعد حکومت نے کورونا کے خاتمے کا اعلان کیا۔نیوزی لینڈ حکومت نے پابندیاں نرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس ختم ہو چکا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں دس سے کم کسیز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک شخص کورونا سے لقمہ اجل بھی بنا۔کورونا سے متاثرہ مختلف ممالک نے کورونا کیسز میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں بھی نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں امریکہ، بیلجیئم، اٹلی سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔اس سے قبل امریکی ڈیپارمنٹ آف ہوم سیکیورٹی میں ایک ریسرچ پیش کی گئی جس کے مطابق گرمی میں وائرس تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔سیکرٹری سائنس ولیم برائن کی جانب سے پیش کی گئی ریسرچ کے مطابق تیز دھوپ اور گرمی کورونا وائرس پر اثر انداز ہو رہی ہے۔برائن نے بتایا کہ وائرس اندرونی اور خشک جگہوں پر زیادہ دیر زندہ رہتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ موسم گرما میں لوگ پروا کرنا چھوڑ دیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ موسم گرما میں احتیاط جاری رکھنے کی ضرورت ہے کیوں کہ سرد جگہوں پر وائرس لمبے عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  معروف ڈرامہ نگار اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا گزری قبرستان میں سپردخاک

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker