پاکستانتازہ ترین

سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(پاک نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، ان سے قبل فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے پر حکومتی ترجمان کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت عارف علوی نے شبلی فراز سے حلف لیا۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے اراکین اور دیگر  حکام بھی شریک تھے۔ شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔اس سے قبل حکومتی ترجمان کی ذمہ داری فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے پر سرانجام دے رہی تھیں، ان کو ہٹا کر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ‏شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات اورعاصم باجوہ کومعاون خصوصی بننے پرمبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات میں نئی ٹیم کی آمد سےحکومتی بیانیہ موثراندازمیں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں  سندھ حکومت تھرکو توکراچی جیسا نہ بناسکی مگر کراچی کو تھرضرور بنادیاہے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker