تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو۔نامعلوم ٹرک کی ٹکر سے تین افراد موقع پر ہلاک

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔نامعلوم ٹرک کی ٹکڑ سے تین افراد موقع پر ہلاک۔مرحوم دو سگے بھائی اور لودھراں کے رہائشی تھے۔تفصیلات کے مطابق لودھراں کے رہائشی شہ زورگاڑی پر سبزی لے کر لاہور جارہے تھے کہ جب وہ بھائی پھیرو کے اڈہ دینا ناتھ کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنے والے نامعلوم تیز رفتار ٹرک نے شہ زور ڈالے کو ٹکر مار دی جس سے سبزی والا ٹرک الٹ گیا اور اس کے پرخچے اڑ گئے جبکہ نامعلوم ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔اس کے نتیجے میں لودھراں کے رہائشی دو بھائی رانا طالب اور رانا عبدالمالک موقع پر ہلاک ہو گئے۔نزدیک ہی واقع مقامی پولیس چوکی دینا ناتھ کے اہلکار کافی دیر بعد موقع پر پہنچے جبکہ ریسکیووالوں نے موقع پا جا کرایک زخمی رانا فیاض کو لاہور ہسپتال پہنچایا جہاں جا کر وہ بھی دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں  کرپشن پر مجھے نہ پکڑو۔ورنہ میں پاکستان کو۔ ۔ ۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker