تازہ ترینفن فنکار

مزاحیہ فنکار ملک انوکھا کوہم سے بچھڑے 5 برس ہوگئے

anokhaلاہور(نمائندہ شوبز) مزاحیہ فنکار ملک انوکھا کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس ہوگئے۔مزاحیہ فنکار ملک انوکھا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آج پانچ برس گزر گئے، اس ممتاز فنکار کی یادیں تازہ کرتے ہیں اس رپورٹ میں40 برس تک لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے فنکار ملک انوکھا نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز سولہ سال کی عمرمیں سندھی فلموں سے کیا۔1943میں پیدا ہونے والے انوکھا نے اپنے آبائی شہر میر پورخاص سے کراچی کا رخ کیا اور کئی اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، انھوں نے ٹی وی اور اسٹیج پر طویل عرصہ تک اپنے فن کا لوہا منوایا۔ملک انوکھا نے مزاح کے ساتھ ساتھ سنجیدہ کردار بھی نہایت کامیابی سے ادا کیے ان کے مشہور ڈراموں میں وارث، تاجے کی بیٹھک، دبئی چلو، ایک حقیقت سو افسانے، چاند تے دریا قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی پر کراچی سینٹر سے کئی مشہور ڈرامے کئے جن میں سیڑھیاں، کارواں، برزخ، با ادب با ملاحظہ ہوشیار اور منڈی قابل ذکر ڈرامہ سیریل ہیں۔26 جولائی 2008 کو مزاح کی دنیا کا یہ فنکار65 برس کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کرگیا لیکن اس کے ادا کیے مزاحیہ کردار آج بھی سانس لیتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور آج اپنی 39 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker