تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:دوکانداروں کو عید کےباعث ایس او پیز کےمطابق دوکانیں کھولنےکی اجازت دی جائے،رانا ممتاز

پتوکی (تحصیل رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران ضلع قصور کے صدر رانا ممتاز علی خان نے مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن جنرل سیکرٹری حاجی عبدالغفور بھٹی حاجی محمد اسلم، میاں سرفراز احمد اورحافظ ملک عابد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ دوکانداروں کو عید کے باعث دوکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے دوکان دار ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کام کریں گے اور قانون کی مکمل پاسداری کریں گے دوکانددارں کو موجودہ حالات میں سخت مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے لہذا حکومت فوری طور پر کپڑے جوتے سمیت تمام کاروبار کھولنے کی اجازت دے تاکہ ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جاسکیں اور دوکان دار بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:راناممتازخاں کےوالد رانا غلام محی الدین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے چہلم کا ختم

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker