تازہ ترینفن فنکار

بالی وڈ اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں چل بسے

ممبئی(نمائندہ شوبز نیوز) بالی وڈ اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں‌ ممبئی کے مقامی ہسپتال میں چل بسے، انہیں‌ کینسر کا مرض لاحق تھا جس سے 2 سال طویل لڑائی کے بعد بالآخر اداکار نے ہتھیار ڈال دیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور طویل عرصہ سے بستر علالت پر تھے، گذشتہ روز ان کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا تاہم انتہائی نگہداشت کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔ انہیں 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، تقریبا ایک سال امریکہ میں علاج کروانے کے بعد گذشتہ برس ستمبر میں بھارت واپس پہنچے تھے۔ رنیبر کی موت کی تصدیق بڑے بھائی رندھیر کپور نے کی، امیتابھ بچن سمیت متعدد بالی وڈ اداکاروں نے ان کی وفات پر شدید رنج و غم کا  اظہار کیا ہے۔یاد رہے گذشتہ روز نامور بالی وڈ اداکار عرفان خان بھی انتقال کر گئے تھے، ان کی موت کولون انفیکشن کے سبب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  رمضان لوڈ شیڈنگ پیکج

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker