پاکستانتازہ ترین

بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ، 2 خواتین اور ایک سپاہی شہید

اسلام آباد(پاک نیوز) بھارت علاقائی امن کا دشمن بن گیا، بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 2 خواتین شہید اور بچے سمیت 2 زخمی ہوگئے، دشمن سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا۔بھارت شرانگیزی سے باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی اور سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے کیرنی گاؤں کی 16 سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید ہو گئیں جب کہ 10 سالہ بچہ اور ایک خاتون زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دشمن کی شرانگیزی پر موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک علی باز شہید ہو گئے، 34 سالہ شہید علی باز کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker