بین الاقوامیتازہ ترین

امریکہ:کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ریمڈیسیویئرکےاستعمال کی منظوری

واشنگٹن(ڈیسک نیوز)امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ریمڈیسیویئرکےاستعمال کی منظوری دے دی ہے۔ہم نیوز نے عاللمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے دن 15 لاکھ  ریمڈیسیویئر اسپتالوں میں تقسیم کردی جائیں گی۔خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ ریمڈیسیویئر کے استعمال سے کورونا کے مریضوں کو صحتیاب ہونے میں ایک تہائی کم وقت لگے گا۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی ابتدائی طورپرایک اعشاریہ5 ملین خوراک کورونا سے متاثرہ مریضوں کے  لیے مہیا کرےگی۔دو دن قبل امریکہ کے ممتاز ڈاکٹر اور الرجی سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فوسی کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایبولا کے لیے تیار کی جانے والی دوا کورونا کے مریضوں کو استعمال کے لیے دینے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker