تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:اخبار فروش سعید قیصر کی موت کے ذمہ داران کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔عالمی یوم مزدوراں کے موقعے پر محنت کش اخبار فروش سعید گل کی لٹکتی لاش امن عامہ کے اداروں اور عالمی تنظیموں کیلیے سوالیہ نشان ہے۔انٹر نیشنل لیبر ڈے کے موقع پر بھائی پھیرو کی تمام پریس کلبوں کا تاریخی مشترکہ اجلاس۔محنت کش اخبار فروش سعید قیصر کی اچانک وفات پر اظہار افسوس مغفرت کی دعا۔اعلی حکام سے محنت کش کی موت کے ذمہ داران کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ اور مظلوم خاندان کا ہر ممکن ساتھ دینے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھائی پھیرو کے محنت کش اخبار فروش سعید قیصر کی اچانک موت پر بھائی پھیرو کے چھ پریس کلبوں کے عہدیداران مظلوم خاندان سے اظہار یکجہتی کیلیے اپنے تمام اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے صحافی طارق شاہین کے دفتر میں اکٹھے ہوئے۔اجلاس میں محنت کش اخبار فروش کی اچانک ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور مغفرت کی دعا کی گئی۔شرکا نے مرحوم کے سوگوار خاندان کیلیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔اس موقع پر محنت کش اخبار فروش کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کر تے ہوئے عالمی مزدور ڈے کے موقع پر ایک محنت کش اخبار فروش کی اچانک موت کو بھائی پھیرو کے صحافتی حلقوں کیلیے ایک نقصان عظیم قرار دیتے ہوئے عالمی مزدور تنظیموں،صحافتی تنظیموں، اخبار فروش یونینوں اور اخبارات کے مالکان سے انسانیت کے نام پر اپیل کی گئی کہ وہ اس محنت کش صحافی کی اچانک موت کے اصل حقائق کو بے نقاب کرنے اور اسکی موت کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلیے متحد ہو کر آواز اٹھائیں اور مظلوم اور بے سہاراخاندان کا ہر ممکن ساتھ دیں۔اجلاس میں بھائی پھیرو پریس کلب کے سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان،میاں خالد رفیق،ڈاکٹر لیاقت علی،رانا عدنان علی،پھولنگرپریس کلب کے زاہد منہاس،رانا دلشاد علی،ڈاکٹر محمد اشرف پنجاب پریس کلب کے حاجی عبدالحفیظ آسم،سعید نظامی،چوہدری فیاض رحیم،الیکڑانک میڈیا پریس کلب کے ڈاکٹر محمدلطیف،عبدالرزاق،نیشنل پریس کلب کے رانا امجد،پرویزاحمد،عوامی پریس کلب کے ملک عثمان،مبشر رضوی اور دیگر درجنوں صحافی موجود تھے۔اس موقع پر حاجی محمد رمضان کی طرف سے اعلان کردہ ایک چھ رکنی سٹیرنگ کمیٹی کی تشکیل پر تمام صحافیوں نے اعتماد کا اظہار کرتے اعلان کیا کہ وہ اخبار فروش کی اچانک اور پر اسرار موت کے اصل حقائق کو بے نقاب کرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور مظلوم خاندان کی ہر ممکن امداد کریں گے۔آخر میں حاجی محمد رمضان نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور کرونا کی وبا سے تمام انسانوں کو محفوظ رکھنے کی دعا کرائی۔یاد رہے کہ گزشتہ روزبھائی پھیرو کے ہر دلعزیز،ہنس مکھ اخبار فروش سعید کی لاش ایک نجی شیلر میں لٹکی ہوئی ملی تھی جس پر مقامی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کرواکر اس کے اصل حقائق جاننے کیلیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کوہاٹ:اتفاق ویلفیئرکے تعاون سے’امن برقراررکھنے میں کمیونٹی کا کردار‘ پرایک روزہ ورکشاپ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker