پاکستانتازہ ترین

کورونا وائرس کے باعث نواز شریف کی سرجری ملتوی ہو گئی: مریم نواز

لاہور(پاک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے والد میاں محمد نواز شریف کی سرجری کوروناوائرس کے باعث ملتوی ہو گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق میاں نواز شریف high risk patient ہیں اس لئے ہر طرح کی احتیاط لازم ہے۔ ان کا علاج جاری ہے۔ آپ سب رمضان کریم کی خصوصی دعاؤں میں انکو یاد رکھیں۔اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے مزدوروں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ان کو سلام پیش کرتے ہیں جن کا خون پسینہ ہماری زندگیوں کی روانی کا باعث ہے۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر مزدور طبقہ ہوا ہے۔ رمضان کا بابرکت مہینہ اللہ تعالی کی رحمتیں سمیٹنے کا وقت ہے ، نیکیوں میں سب سے عظیم نیکی مخلوق خدا کی تکلیف دور کرنا ہے، اللہ تعالی اپنے فضل و رحمت سے سب کواس مشکل سے نکالے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ دن ان کے نام کرتی ہوں جو اس وبا میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، سلام ہے انہیں جو تکلیف میں مبتلا انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  جب تک قطر اپنی موجودہ پالیسیاں تبدیل نہیں کرتا،سعودی عرب تب تک ان کے ساتھ روابط بحال نہیں کرے گا،وزیرخارجہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker