تازہ ترینکھیل

پی سی بی کا کرکٹرز سمیت اسٹاف کی امداد کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹرز، میچ آفیشلز، اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کی امداد کا فیصلہ کر لیا۔پی سی بی کے مطابق قواعد وضوابط پر پورا اترنے والے افراد کو یک وقتی ادائیگی عیدالفطر سے پہلے کر دی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہیں اور اسٹیک ہولڈرز کا خیال رکھنا بورڈ کی  ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹرز کو 25  ہزار اور میچ آفیشلز کو 15 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کو 10 ،10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے بعد کرکٹرز کو ویڈیو لنک سے لیکچر دینے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد سابق کرکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے موجودہ کھلاڑیوں کو کھیل کے گر سکھا رہے ہیں جبکہ جاوید میانداد، وسیم اکرم، محمد یوسف، یونس خان اور معین خان لیکچر دے رہے ہیں۔مشتاق احمد، راشد لطیف اور شعیب اختر بھی آن لائن سیشنز میں لیکچر دے رہے ہیں جس میں 45 موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں۔جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان 21 بلے بازوں کو تربیت دے رہے ہیں جبکہ وسیم اکرم اور شعیب اختر 13 فاسٹ باؤلرز کو ٹپس بتا رہے ہیں۔ مشتاق احمد 6 اسپنرز کو اپنے تجربات سے آگاہ کر رہے ہیں۔معین خان اور راشد لطیف 5 وکٹ کیپرز کو آن لائن لیکچرز دیں گے اور ان آن لائن لیکچرز کا آغاز 27 اپریل سے شروع ہوا جس میں پہلا لیکچر جاوید میانداد نے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: امتحانی مراکز میں امتحانی پرچہ جات کو مقررہ وقت میں شروع کروایا جائے اور مقررہ وقت پر ختم کروایا جائے . کمشنر ساہیوال ڈویژن

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker